ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

‏سوشل میڈیا ایکوٹیسٹ روبا حیدر کی ضمانت منظور ،رہائی کا حکم

‏سوشل میڈیا ایکوٹیسٹ روبا حیدر کی ضمانت منظور ،رہائی کا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے‏سوشل میڈیا ایکوٹیسٹ روبا حیدر کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے.

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ روبا حیدر کی درخواست پر سماعت کی. عدالت نے روبا حیدر کو دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا. درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نےموقف اختیار کیا کہ کہ ‏پراسکیوشن یہ ثابت نہیں کر سکی کہ جس اکاونٹ سے مریم نواز کی اے آر تصویر لگائی گئی وہ روبا حیدر کا ہے. وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ ‏ایف آئی اے نے خود ہی مقدمہ درج کیا اور تفتیش بھی خود کر رہی ہے. سیاسی انجیرنگ کی وجہ سے مقدمہ درج کیا گیا ، وکیل نے استدعا کی کہ روبا حیدر کی درخواست ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دیا جائے.
 

Ansa Awais

Content Writer