ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل جی ایس انٹرنیشنل ڈگری پروگرام کی ٹیچنگ فیکلٹی میں اہم اضافہ

ایل جی ایس انٹرنیشنل ڈگری پروگرام کی ٹیچنگ فیکلٹی میں اہم اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسویٰ فاطمہ: لندن سکول آف اکنامکس کے شماریات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر جیمز ایبڈی ایل جی ایس انٹرنیشنل ڈگری پروگرام کی ٹیچنگ فیکلٹی میں شامل ہوگئے ,ڈاکٹر جیمز ایبڈی نے حال ہی میں امتحانی تیاری سیشن کے لیکچرز دیے ہیں۔

ایل جی ایس انٹرنیشنل ڈگری پروگرام کے اہم انیشیٹیوز پر ایک اجلاس لندن سکول آف اکنامکس میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر نیلم حسین نے کی، جو ایل جی ایس انٹرنیشنل ڈگری پروگرام کی ڈائریکٹر ہیں۔ اس اجلاس میں اکیڈمک اور ایڈمنسٹریٹو ہیڈ صائمہ عاصم نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں ڈاکٹر علی جان، ڈاکٹر حماد مشتاق، نقیب حامد، زید آصف، صہیب اکبر، شانزے شاہد اور فہد ملک سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوئے.