ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شیندی کی ڈانس ویڈیوز وائرل

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شیندی کی ڈانس ویڈیوز وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی شوبزکی  مقبول جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شیندی  کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

 اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کئی دنوں سے جاری ہیں،ان تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا تھا، گیمنگ نائٹ اور گرینڈ پکنک کا بھی اہتمام کیا گیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی رہی ہیں۔

 کبریٰ خان اورگوہررشید نے 12 فروری 2025ء کو مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے سامنے نکاح کیاتھا،اس نہایت سادہ اور پُروقار میں صرف قریبی دوست اور اہلِ خانہ شریک ہوئے تھے،اس موقع پر دونوں نے عمرہ بھی ادا کیا۔

کراچی میں منعقد ہونےوالی دونوں کی مایوں کی تقریب کے بھی چرچے رہے ہیں،مایوں کی تقریب میں کبریٰ خان نے پیلے رنگ کا روایتی لباس پہنا، جبکہ گوہر رشید نے ہلکے نیلے رنگ کا کُرتا پاجامہ اور کریم رنگ کی واسکٹ پہنی۔

اب کبریٰ خان اور گوہر رشید کی بارات کی تقریب گزشتہ شب کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں شوبز انڈسٹری کے کئی نامور ستاروں نے شرکت کی۔

 کبریٰ خان نے بارات پر ہلکے پستہ رنگ کا خوبصورت عروسی جوڑا زیب تن کیا، جبکہ گوہر رشید نے سفید شلوار قمیض کے ساتھ شاہی شال اوڑھی۔

 سوشل میڈیا پر بارات کی تصاویر وائرل ہونے پرشوبزکی اس خوب صورت جوڑی کو مبارک باددینے کا سلسلہ جاری ہے اور مداح ان کی نئی زندگی کے کے آغازپران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔