ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف تجزیہ نگار و کالم نویس نذیر ناجی انتقال کر گئے

معروف تجزیہ نگار و کالم نویس نذیر ناجی انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: معروف تجزیہ نگار و کالم نویس نذیر ناجی انتقال کرگئے۔

 معروف تجزیہ نگار و کالم نویس نذیر ناجی لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے، نذیر ناجی کی عمر 81 سال تھی۔

واضح رہے کہ نذیر ناجی کو صحافتی خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز بھی دیا گیا تھا، مرحوم 2012ء سے دنیا گروپ سے وابستہ تھے، وہ روزنامہ ’دنیا‘ میں بطور گروپ ایڈیٹر فرائض سرانجام ادا کررہے تھے۔

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے سینئر صحافی نذیر ناجی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی ہے، نذیر ناجی مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔