ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پھر با رشیں شروع،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

Rain forcast in differenet areas of Pakistan
کیپشن: Rain
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا۔پہاڑوں پر برفباری کا  بھی امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کوئٹہ، زیارت پشین ،قلعہ عبداللہ ،قلعہ سیف اللہ، ژوب، موسی خیل، وزیرستان ،ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، بھکراور لیہ میں تیزہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

  پیر سے جمعہ کے دوران چترال، دیر ،سوات ،مالاکنڈ ،کوہستان ،شانگلہ ،بونیر ،مانسہرہ ،ایبٹ آباد، ہری پور، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

 اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک ،چکوال ،جہلم ،گجرات ، گوجرانوالہ ،لاہور ،سیالکوٹ نارووال ،حافظ آباد،صوابی، مردان، نوشہرہ ،چارسدہ ،پشاور ،باجوڑ ،کرم ،خیبر ،کوہاٹ میں بھی منگل اور بدھ کے روز آندھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

 میانوالی، بھکر، سرگودھا، فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ، جھنگ، خوشاب میں بھی منگل اور بدھ کے روز آندھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

 منگل سے جمعہ کے دوران مری، نتھیا گلی ،ناران ،کاغان ،دیر ،سوات ،شانگلہ ،بونیر ،نیلم ویلی، باغ، حویلی، استور، اسکردو ،ہنزہ میں درمیانی اور چند مقامات پر شدید برفباری کی توقع ہے۔

 اندھی تیز ہواؤں ژالہ باری کے باعت خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر میں کھڑی فصلوں اور اسٹرکچر کو نقصان کا خدشہ ہے،خصوصاً فیصل آباد لاہور، شیخوپورہ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، نارووال اور سیالکوٹ میں آندھی، تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں اور اسٹرکچر کو نقصان کا خدشہ ہے۔

 پیر رات اور منگل کو بلوچستان، جنوبی پنجاب اور سندھ کے علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور جھکڑ چلنے کی وجہ سے اسٹرکچرز اور کھڑی فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: سہاگ رات ۔ دولہا گرفتار۔ وجہ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائینگے

 واضح رہے کہ مری، گلیات ،نتھیا گلی ناران، کاغان ،دیر ،سوات ،شانگلہ میں درمیانی سے شدید برفباری کے باعث منگل سے جمعرات رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہےجبکہ بونیر ،نیلم ویلی، باغ، حویلی، استور، اسکردو اور ہنزہ میں درمیانی سے شدید برفباری کے باعث منگل سے جمعرات رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔

 محکمہ موسمیات کی تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔