50 لاکھ بھی ملیں تو خلیل الرحمان قمر کے ڈرامے میں کام نہ کروں، انوشے اشرف

anoshe ashraf model actoress
کیپشن: anoshe ashraf
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: ماڈل و اداکارہ انوشے اشرف نے  اعلان کیا ہے  کہ اگر  کسی پراجیکٹ میں پرفارمنس کےلئے پچاس لاکھ روپے کی پیش کش کی جائے تو بھی وہ ڈراما نگار خلیل الرحمٰن قمر کے  ساتھ کام نہیں کریں گی۔

  ایک میڈیا انٹرویو میں انوشے اشرف نے کہا ہے  کچھ سال قبل تقریبا شادی ہونے والی تھی مگر عین وقت پر  ممکنہ شوہر سے تعلقات ختم کرلیے اور شکرانے کے نفل ادا کئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے دو سال تک شادی نہیں کروں گی۔ 

 ایک  سوال  کے جواب میں انوشے اشرف  کا کہنا تھا کہ انہیں اچھے کرداروں کی پیش کش نہیں ہوتی ، اس لیے وہ اسکرین پر کم کم  نظر آتی ہیں۔انوشے اشرف نے بتایا کہ وہ ایرانی ہیں اور سقوط ڈھاکہ سے قبل ان کا خاندان بنگلہ دیش میں رہتا تھا اب بھی وہاں بعض رشتے دار وہاں  رہتے  ہیں۔

اسی دوران انوشے اشرف نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اگر انہیں خلیل الرحمٰن قمر کے لکھے گئے ڈرامےیا کسی دوسرے منصوبے میں کام کرنے کے لیے پچاس لاکھ روپے کی پیش کش کی جائے، تو بھی وہ اس میں کام نہیں کریں گی۔