ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کرنیوالی بھارتی ٹیم پہلے نمبر پرآگئی ۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹی 20 ٹیم رینکنگ کے مطابق بھارت پہلے نمبر پر آ گیا ہے، بھارت انگلینڈ سے ریٹنگ پوائنٹس کے معمولی فرق سے پہلے نمبر پر پہنچا ہے، دونوں ٹیموں کے 269، 269 پوائنٹس ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پرآگئی جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیسری پوزیشن برقرارہے ۔ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نیوزی لینڈ چوتھے جبکہ جنوبی افریقہ پانچویں نمبرپر براجمان ہے ۔ آسٹریلیا چھٹی، ویسٹ انڈیز ساتویں، افغانستان آٹھویں پوزیشن پر موجودہے ۔فہرست میں سری لنکا کا نواں اور بنگلہ دیش کا دسواں نمبرہے ۔