ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی پی او لاہورایس ایچ او پر برس پڑے

سی سی پی او لاہورایس ایچ او پر برس پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)سی سی پی اوغلام محمود ڈوگررات گئے اچانک تھانہ فیکٹری ایریا پہنچ گئے، نامکمل ریکارڈ اور ناقص صفائی ستھرائی کے انتظامات پر ایس ایچ او کی سرزنش کی ۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے رات گئے اچانک تھانہ فیکٹری ایریا کادورہ کیا، سی سی پی او کے اچانک دورے کے موقع پر ایس پی کینٹ صاعد عزیز اور اے ایس پی ڈیفنس سرکل بھی موقع پر موجود تھے۔ سربراہ لاہور پولیس نے فرنٹ ڈیسک پر زیرالتواء درخواستوں اور تھانے کے ریکارڈ رجسٹرڈ چیک کئے۔ نامکمل ریکارڈ اور ناقص صفائی ستھرائی کے انتظامات پر ایس ایچ او کی سرزنش بھی کی۔ غلام محمود ڈوگر نے فرنٹ ڈیسک پر زیرالتواء درخواستوں کو جلد از جلد نمٹانے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

قبل ازیں انہوں نے  پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کاحکم دیا تھا، غلام محمود ڈوگر نے عندیہ دیا کہ پتنگ بازی کی شکایت پر متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، تھانوں کی سطح پر پتنگ بازی کی نگرانی کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے اور ڈولفن اور پیرو فورس کو بھی دوران گشت مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے ۔

غلام محمود ڈوگر نے پتنگ بازوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور آن لائن پتنگوں کی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا ۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں ماہ کے دوران 45 مقدمات درج کر کے 47 پتنگ باز گرفتار کئے گئے، جن کے قبضہ سے 101 چرخیاں، 1732 پتنگیں اور 4 ہزار سے زائد پتنگوں کا خام مال پکڑا گیا ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer