پی ایس ایل کا جادو سرچڑھ کر بولنے لگا

پی ایس ایل کا جادو سرچڑھ کر بولنے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) پی ایس ایل فور کا جادو سابق ہاکی اسٹارز پر بھی ہونے لگا، ہاکی کے میدانوں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ نے والے ماضی کے سپر اسٹارز بھی پی ایس ایل کے دیوانے نکلے۔

پی ایس ایل کا جادو سرچڑھ کر بولنے لگا، ہاکی کھلاڑی بھی لیگ کے میچز اپنے میدانوں میں دیکھنے کے لئے بے چین ہیں، ہاکی سٹار خالد حمید، دانش کلیم اور شہباز سینئر کا کہنا ہے کہ وہ پی ایس ایل کے پاکستان میں ہونیوالے میچز کے منتظر ہیں اور اپنی پسندیدہ ٹیموں کو سپورٹ بھی کریں گے۔ اولمپئن زاہد شریف اور شبیر حسین کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سے ملک میں بین الاقوامی کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

ہاکی سٹارز کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی طرز پر جلد پاکستان سپر ہاکی لیگ کا انعقاد کیا جائے گا جس سے قومی کھیل کا وقار بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer