ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آغا سراج گرفتاری: پی پی پی ارکان کا پنجاب اسمبلی میں احتجاج

آغا سراج گرفتاری: پی پی پی ارکان کا پنجاب اسمبلی میں احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامررضا) سندھ اسمبلی کے سپیکر آغا سراج درانی کی گرفتاری کا معاملہ، پیپلز پارٹی آغا سراج درانی کی گرفتاری پر ایوان میں احتجاج کیا۔

پیپلز پارٹی کےاراکین اسمبلی نےکالی پٹیاں پہن کراجلاس میں شرکت کی، جبکہ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا، پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ اسپیکرکی توہین کی گئی ہے۔ انہوں نےکہا کہ وہ پارلیمانی بالادستی کی جنگ لڑتے رہیں گے، پیپلز پارٹی کےرکن اسمبلی مخدوم عثمان محمود کا کہنا تھا کہ آغا سراج درانی کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون مارنے کےمترادف ہے۔

پارٹی آغا سراج درانی کی گرفتاری پرخاموش نہیں رہے گی، انہوں نےکہا کہ احتساب کا عمل ضرور کریں لیکن سلیکٹڈ احتساب کسی صورت قابل قبول نہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer