(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نے 8 ایس پیز کو پی ایس پی کیڈر دینے کی سفارش کر دی ہے جبکہ پنجاب حکومت نے چھٹی وفاق کو بھجوادی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے آٹھ ایس پیز کو پی ایس پی کیڈر دینے کی چھٹی بھیجی گئی ہے اور اس میں پی ایس پی کا اجلاس ہو گا جس میں 8 ایس پیز کو پی ایس پی کر دیا جائے گا، مارچ میں بورڈ منعقد ہوگا جس میں پی ایس پی کیڈر دیا جائے گا۔
جن ایس پیز کو کیڈر ملے گا ان افسران میں مسعودرضا،صدف فاطمہ،حسن جمیل حیدر شامل جبکہ خالدمسعود،اشفاق خان،عامرخلیل،عظمت حیات اورلطیف خان شامل ہیں۔