ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سردی کی شدت بڑھتے ہی دیسی ناشتے کی مانگ میں اضافہ

سردی کی شدت بڑھتے ہی دیسی ناشتے کی مانگ میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  افشاں رضوان:شہر میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی دیسی ناشتے کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

چھٹی کے روز شہریوں نے ناشتے کے مختلف پوائنٹس کا رخ کیا، جہاں حلوہ پوری، چنے اور نہاری کے سٹالز پر رش دیکھنے کو ملا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ سرد موسم میں دیسی ناشتہ بہترین نعمت ہے اور یہ جسم و جان کو توانائی فراہم کرتا ہے۔ ناشتے کے پوائنٹس پر شہری اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود تھے اور مقامی کھانوں کا لطف اٹھا رہے تھے۔

ناشتے کے پوائنٹس کے مالکان نے بتایا کہ سردیوں میں طلب میں اضافہ ہر سال دیکھا جاتا ہے اور آج کی بھیڑ اس بات کا ثبوت ہے کہ شہری سرد موسم میں گرم اور مزے دار کھانوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔