ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل کی ایران پر ممکنہ دوبارہ کارروائی، نیتن یاہو کی ٹرمپ سے ملاقات متوقع

اسرائیل کی ایران پر ممکنہ دوبارہ کارروائی، نیتن یاہو کی ٹرمپ سے ملاقات متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرائیل کی ایران پر دوبارہ حملے کی تیاری، نیتن یاہو کی صدر ٹرمپ سے متوقع ملاقات

ویب ڈیسک: اسرائیل کی جانب سے ایران پر دوبارہ حملے کی تیاریوں سے متعلق خبریں امریکی میڈیا میں گردش کرنے لگی ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی میں اضافے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو 29 دسمبر کو واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کے دوران نیتن یاہو صدر ٹرمپ کو ایران پر ممکنہ دوبارہ حملے کے منصوبے پر بریفنگ دیں گے۔

اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ ایران اپنے جوہری اور میزائل پروگرام کو دوبارہ وسعت دے رہا ہے، جو اسرائیل کی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے خدشات ظاہر کیے ہیں کہ ایران ایک ماہ کے اندر ہزاروں میزائل تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل ایران کے بڑھتے ہوئے عسکری پروگرام کو خطے کے استحکام کے لیے خطرناک قرار دے رہا ہے جبکہ ممکنہ فوجی کارروائی کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر اسرائیل نے ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کی تو اس کے اثرات پورے مشرقِ وسطیٰ پر مرتب ہو سکتے ہیں۔