ٹک ٹاک نے ایک اور نیا فیچر متعارف کرا دیا

TikTok
کیپشن: TikTok
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ٹک ٹاک کی جانب سے ایک نئے فیچر کو متعارف کرایا جارہا ہے جس کا مقصد صارفین کو یہ بتانا ہے کہ ان کے فار یو پیج میں کسی ویڈیو کو ریکومینڈ کیوں کیا جاتا ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ہمارا سسٹم ایپ میں صارف کی سرگرمی کے مطابق مختلف عناصر کے امتزاج کو مدنظر رکھتے ہوئے مواد کو ریکومینڈ کرتا ہے۔

 کمپنی نے بتایا کہ ہمارا مقصد صارف تک تفریحی اور متعلقہ مواد پہنچانا ہے۔کمپنی کے مطابق اسی لیے آنے والے ہفتوں میں ایک نئے ٹول کو متعارف کرایا جارہا ہے تاکہ لوگوں کو یہ سمجھنے میں مدد مل سکے کہ کوئی ویڈیو ان کو ریکومینڈ کیوں کی گئی۔

ٹک ٹاک کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس فیچر کو متعارف کرا دیا گیا ہے مگر تمام صارفین تک اسے آنے والے ہفتوں تک توسیع دی جائے گی۔جب یہ فیچر دستیاب ہوگا تو اس کا استعمال بہت آسان ہوگا۔

جب صارف فار یو پیج پر اسکرولنگ کرے گا تو شیئر بٹن پر کلک کرنے کے بعد سوالیہ نشان کے آئیکون کو دبانا ہوگا۔ایسا کرنے پر صارف کو بتایا جائے گا کہ یہ ویڈیو اسے ریکومینڈ کیوں کی گئی۔