ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کی کرسی خطرے میں ، اہم سمری ارسال

چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کی کرسی خطرے میں ، اہم سمری ارسال
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے  کی سفارش کر دی گئی۔

رمیز راجہ کو پی سی بی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ نے سمری گزشتہ رات وزیراعظم آفس بھجوا دی۔

سمری میں پی سی بی گورننگ بورڈ ممبرز کے لیے دو نئے نام تجویز کیے گئے ہیں۔نجم سیٹھی اور شکیل شیخ کے نام سمری میں تجویز کئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ اور اسد علی خان کی جگہ نئے نام شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔سمری کی باضابطہ منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

Ansa Awais

Content Writer