حکومت کیلئے مشکل،وزیراعلی پنجاب نےبڑا قدم اٹھالیا

حکومت کیلئے مشکل،وزیراعلی پنجاب نےبڑا قدم اٹھالیا
کیپشن: pervaiz Elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے مسلم لیگ قائداعظم کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

  وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت اجلاس آج سہ پہر وزیر اعلی آفس میں ہوگا۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی طہ کی جائے گی۔

 دوسری جانب سپیکر پنجاب اسمبلی نے تاحال گورنر کے حکم پر اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب نہیں کیا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے گزٹ نوٹیفیکیشن جاری نہ ہوسکا۔

 گورنر کے اجلاس بلانے پر سپیکر نے رولنگ دی تھی۔ سپیکر نے اپنی رولنگ میں گورنر کے اجلاس بلانے کو غیر آئینی قرار دے دیا۔ گورنر نے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ سے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے اجلاس بلانے کا حکم دے رکھا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس جمعہ تک ملتوی کر دیا تھا۔