ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حارث رؤف نے بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق دل کی بات کہہ دی

حارث رؤف نے بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق دل کی بات کہہ دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے بعد حارث رؤف نے بھی کپتان بابر اعظم کے حق میں ٹوئٹ کردی۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر حارث رؤف نے بابر اعظم کے ہمراہ ماضی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ہمارے لیڈر ہو اور رہو گے ہمیشہ انشاءاللّٰہ۔

حارث رؤف نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ ’سوچنا بھی منع ہے‘ اور ’عزت‘ کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ بابر اعظم ہمارا کپتان ہے اور رہے گا۔ بائیں ہاتھ کے بولر کا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ بابر اعظم ہماری اور پاکستان کی شان، جان اور پہچان ہے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم سے 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد بابر اعظم کی کپتانی کے مستقبل کے حوالے سے باتیں کی جارہی ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer