ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس افسران کے تقرر و تبادلے

IG punjab
کیپشن: Rao sardar Ali
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)آئی جی پنجاب رائو سردارعلی خان نے ڈی پی او منڈی بہائوالدین سمیت 5 افسران کے تقرر،تبادلے کردیے۔
 تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے انورسعید طاہرکو ڈی پی او منڈی بہائوالدین تعینات کردیاہے، خالد رشید کو ایس پی انویسٹی گیشن منڈی بہائوالدین جبکہ ڈی ایس پی اکمل رسول نادر کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد کردی گئی ہیں۔ ڈی ایس پی عباس اختر کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے سپرد اور شہنشاہ احمد کوایس ڈی پی او چیچہ وطنی تعینات کردیا گیا ہے۔