ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

AccuWeather's Winter Center provides both national
کیپشن: weather update
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سموگ اور دھند نے لاہورسمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ڈیرے لگالئے ہیں، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق  پنجاب میدانی علاقوں میں شدید دھند سموگ چھائی رہے گی ، خطۂ پوٹھوہار میں صبح کے وقت کہرپڑنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کےمطابق ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد ،خشک اور مطلع جزوی ابر آلود ر ہنے ک امکان ہے، پنجاب میدانی علاقوں میں شدید دھند سموگ چھائی رہے گی جبکہ  خطۂ پوٹھوہار میں صبح کے وقت کہرپڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد میں بھی موسم سرد اور خشک، مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد اورخشک رہے گا،خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، پشاور،مردان،چارسدہ،صوابی اورنوشہرہ میں دھند چھائی رہے گی۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک اور سرد رہ ہنے کی پیش گوئی کی گئی ہےجبکہ سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباددھند چھائی رہے گی،بلوچستان شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہا ڑ ی علا قوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer