سٹی 42: ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کروائی جائیں گی۔
سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ والدین بھی اپنے بچوں کو موٹر سائیکل اور گاڑیاں نہ دیں۔ جن کم عمر ڈرائیورز کو روکا جائے گا انکے والدین کو بلایا جائے گا۔ بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی جائیں گی۔ ایف آئی آر غفلت اور لاپرواہی کی دفعات کے تحت درج ہونگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس نے دس ہزار سے زائد کم عمر ڈرائیورز کے چالان کیے، والدین اپنے بچوں اور دیگر روڈ یوزر کی زندگیوں کو بچانے کے لئے اقدامات کریں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق رواں سال کم عمر ڈرائیورز کی وجہ سے دس ہزار سے ذائد حادثات رونما ہوئے ہیں۔