(رضوان نقوی) ایف بی آر نےاندرون شہر میں پراپرٹی خریدنے والے 202 لاہوریوں کو نوٹسز جاری کرکے ذرائع آمدن کی تفصیلات مانگ لیں۔
ایف بی آر نے شاہ عالم مارکیٹ، رنگ محل، اکبری منڈی، موچی گیٹ سمیت اندرون شہر کے مختلف علاقوں میں پراپرٹی خریدنے والے 202 شہریوں کو نوٹس جاری کردیئے ہیں، جس میں پوچھا گیا ہے کہ انکے پاس پراپرٹی خریدنے کیلئے کروڑوں روپے کہاں سے آئے؟ ایف بی آر ذرائع کے مطابق پراپرٹی خریدنے والے فائلرز کے خلاف اثاثہ جات میں پراپرٹی ظاہر نہ کرنے سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔ جبکہ کروڑوں روپے مالیت کی پراپرٹی خریدنے والے سرمایہ کاروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا۔
ایف بی آر نےاندرون شہر میں سال 2016 اور 2017 کے دوران پراپرٹی خریدنے والے تاجروں اور سرمایہ کاروں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کردی۔