ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوکرین کے سابق وزیر دفاع کا امریکی دورہ، فنڈنگ حاصل کرنے کا منصوبہ

یوکرین کے سابق وزیر دفاع کا امریکی دورہ، فنڈنگ حاصل کرنے کا منصوبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: یوکرین کے سابق وزیر دفاع میخائیلو فیدوروف نئے دفاعی ٹیکنالوجی منصوبوں کے لیے فنڈنگ حاصل کرنے کی غرض سے امریکا کا دورہ کریں گے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یوکرین کے سابق وزیر دفاع میخائیلو  فیدوروف کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ وہ وزارت دفاع سے برطرفی کے بعد جنگ سے متعلق منصوبوں اور یوکرینی اسٹارٹ اپس پر کام شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان منصوبوں میں ایک انویسٹمنٹ فنڈ کا قیام بھی شامل ہے، تاہم فیدوروف کے امریکی دورے کی تاریخ ابھی طے نہیں کی گئی سابق وزیر دفاع میخائیلو  فیدوروف کو جولائی میں وزارت دفاع کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، جس کے بعد کیف اور یوکرین کے دیگر شہروں میں ان کی بحالی کے مطالبے پر کئی ہفتوں تک احتجاج بھی ہوا، تاہم بعد میں یہ احتجاج ختم ہوگئے۔

منگل کو صدر ولودیمیر زیلنسکی سے اختلاف کے دوران فیدوروف نے جنگ کے دوران انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا تھا، جو یوکرینی آئین کے تحت ممنوع ہیں تاہم سابق وزیر دفاع فیدوروف کے قریبی ذرائع نے ان میڈیا رپورٹس کی تردید کی کہ وہ امریکی سیاست دانوں سے سیاسی حمایت حاصل کرنے کے لیے امریکا جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ امریکی سیاست دانوں یا حکام سے ملاقات نہیں کریں گے۔

فیدوروف روسی حملے کے بعد نئی فوجی ٹیکنالوجی اور ڈرون جنگ کے حامی رہے ہیں اور امریکی کمپنیوں اسپیس ایکس اور پالانٹیر سے بھی ان کے قریبی روابط ہیں۔

ذرائع کے مطابق فیدوروف اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک سے اسٹارلنک کے معاملے پر رابطے میں ہیں، تاہم فی الحال دونوں کے درمیان ملاقات طے نہیں ہے۔