ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی کتنی مہنگی ہونے والی ہے؟

چینی کتنی مہنگی ہونے والی ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ملک میں پھر چینی مہنگی ہونے کے بازگشت سنائی دینے لگی ہے، اس کی قیمت میں کتنا اضافہ ہو سکتا ہے۔

ملک میں پھر چینی مہنگی ہونے کے بازگشت سنائی دینے لگی ہے؟ یہ گویا ہر سال کا ہی معاملہ ہے حکومت چینی کو پہلے برآمد کرنے کی اجازت دیتی ہے اور پھر کچھ عرصہ بعد مہنگی چینی درآمد کی جاتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ 8 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ چینی کی درآمد کی سفارش کابینہ کی منظوری سے قائم شوگر اسٹیئرنگ کمیٹی نے کی تھی۔

اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چینی کی برآمد کے لیے بین الاقوامی ٹینڈرز طلب کیے جائیں گے۔

حکومت کے اس فیصلے نے شہریوں کے ذہنوں میں یہ سوال پیدا کر دیا ہے کہ اگر ملک میں موجود چینی کا بڑا ذخیرہ بیرون ملک برآمد کر دیا گیا تو کیا اس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں رسد متاثر اور قیمتیں دوبارہ بڑھ سکتی ہیں؟

عوامی حلقوں میں حکومت کے فیصلے پر خاصی بے چینی پائی جا رہی ہے، کیونکہ چینی روزمرہ استعمال کی اہم اشیا میں شامل ہے اور اس کی قیمت میں معمولی اضافہ بھی براہِ راست گھریلو بجٹ کو متاثر کرتا ہے۔
 
 
 

Ansa Awais

Content Writer