ملک اشرف:لاہور ہائی کورٹ نے عید میلادالنبی ﷺ کی عام تعطیل کی تاریخ میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں اب عید میلادالنبی ﷺ کی چھٹی 26 اگست بروز بدھ ہوگی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ڈپٹی رجسٹرار نے ترمیم شدہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اس سے قبل پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں عید میلادالنبی ﷺ کی تعطیل 25 اگست بروز منگل مقرر کی گئی تھی۔
ترمیم شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق 25 اگست کے بجائے 26 اگست کو عام تعطیل ہوگی۔