ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹ لکھپت میں 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

کوٹ لکھپت میں 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:  کوٹ لکھپت کے علاقے گجر کالونی سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان ایدھی کے مطابق متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا، جبکہ متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب وحدت کالونی کے علاقے میں ایک گھر سے 45 سالہ شخص کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

 پولیس کے مطابق لاش تقریباً چار روز پرانی معلوم ہوتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت در محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی۔

واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔