ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وحدت کالونی: 45 سالہ شخص کی 4 روز پرانی پھندا لگی لاش برآمد

وحدت کالونی: 45 سالہ شخص کی 4 روز پرانی پھندا لگی لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:  وحدت کالونی کے علاقے میں ایک گھر سے 45 سالہ شخص کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

 پولیس کے مطابق لاش تقریباً چار روز پرانی معلوم ہوتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت در محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی۔

واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔