ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور میں حبس اور گھٹن برقرار, آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بادل برسنے کی پیشگوئی

 لاہور میں حبس اور گھٹن برقرار, آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بادل برسنے کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مریم مظہر: باغوں کے شہر لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ مطلع جزوی ابر آلود ہے اور حبس و گھٹن کی کیفیت بھی برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے اور کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

شہر میں ہوائیں 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔