ویب ڈیسک : نسلہ ٹاورکیس میں سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظورکاکا سمیت 27 ملزمان عدم شواہدکی بنا پربری ہوگئے
اینٹی کرپشن کورٹ سندھ نے نسلہ ٹاور کو غیر قانونی زمین الاٹ کرنے کے کیس میں سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور کاکا سمیت 27 ملزمان کو عدم شواہد کی بنا پربری کردیا۔عدالت نے کہا کہ پراسیکیوشن ملزمان کےخلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔
ملزموں پر نسلہ ٹاور کو غیرقانونی اضافی زمین الاٹ کرنے اور رشوت وصولی سمیت متعدد الزامات تھے۔ ملزموں پر نسلہ ٹاور کی زمین 700 گز سے بڑھا کر 1100 گز کرنےکا الزام تھا۔
خیال رہے کہ 3 سال قبل سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) گلزار احمد نے شارع فیصل پر قائم نسلہ ٹاور کو منہدم کرنے کا حکم دیا تھا جس پر انتظامیہ نے مسلسل 69 دن کام کرکے 15 منزلہ نسلہ ٹاور کو مکمل منہدم کردیا تھا۔