ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدین؛ آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

بدین؛ آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : (بدین) ماتلی کے گاؤں نبی بخش آرائیں میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

ماتلی کے قریب گاؤں نبی بخش آرائیں میں آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں مویشی چرانے والے 2 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔  

جاں بحق نوجوانوں میں فقیرو اور ہری بھیل شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں مئو بھیل اور رمیش کولہی شامل ہیں جنہیں سول ہسپتال ڈگھڑی منتقل کردیا گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی افراد کو سول ہسپتال ڈگھڑی سے حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔ 

جاں بحق افراد کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔