سٹی42: بہار میں ریاستی الیکشن سے پہلے بھارت کی مرکزی حکومت اور ریاست کی حکومت مل کر عوام کو کچھ ریلیف دینے کے لئے بڑی تجویز لے آئیں۔ جی ایس ٹی کے 18 اور 28 فیصد والے سلیب کو ختم کرنے کی تجویز منظور کر لی گئی۔ اس سے کئی چیزیں ہو جائیں گی سستی!
بھارت کی مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن کے ساتھ گروپ آف منسٹرز کی میٹنگ میں بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کہا کہ ’’ہم نے حکومت ہند کے 12 اور 28 فیصد والے جی ایس ٹی سلیب کو ختم کرنے سے متعلق 2 تجاویز کی حمایت کی ہے۔‘‘
جنرل سیلز ٹیکس کی دو سلیبیں کم کرنے سے کتنی چیزیں سستی ہوں گی
پڑوسی ملک میں میڈیا رپورٹ کر رہا ہے کہ مہنگائی کے محاذ پر عام آدمی کے لیے کچھ راحت کی راہ ہموار ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ جی ایس ٹی سلیب کی تعداد 4 سے گھٹا کر 2 کرنے کی تجویز کو منظوری مل گئی ہے۔ 21 اگست 2025 کو ہوئی میٹنگ میں گروپ آف منسٹرز نے مرکزی حکومت کی اس تجویز کو منظور کر لیا ہے جس میں 12 اور 28 فیصد والے سلیب کو پوری طرح سے ختم کر صرف 5 اور 18 فیصد والے سلیب رکھنے کی بات کہی گئی ہے۔
بھارت کے میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹوں میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 12 اور 28 فیصد والا سلیب ختم ہو جانے کے بعد عام لوگوں کو مہنگائی سے کچھ حد تک راحت مل جائے گی۔ اس قدم سے 12 فیصد سلیب میں آنے والے بیشتر سامان اور سروسز 5 فیصد والے سلیب میں شامل ہو جائیں گے۔ جبکہ 28 فیصد والے سلیب کا تقریباً 90 فیصد سامان اور سروسز 18 فیصد والے سلیب میں آ جائیں گے۔ صرف تمباکو، پان مسالہ جیسی اشیا پر جنرل سیلز ٹیکس کی اونچی شرحیں جاری رہیں گی۔
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن کے ساتھ آج گروپ آف منسٹرس کی ہوئی میٹنگ میں بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کہا کہ ’’ہم نے حکومت ہند کے 12 اور 28 فیصد کے جی ایس ٹی سلیب کو ختم کرنے سے متعلق 2 تجاویز کی حمایت کی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ سبھی نے مرکزی حکومت کے ذریعہ پیش تجاویز پر مشورے دیے۔ کچھ ریاستوں نے اہم تبصرے بھی کیے، اسے جی ایس ٹی کونسل کو بھیج دیا گیا ہے۔ اب آگے کا فیصلہ کونسل کو ہی کرنا ہے۔
12 فیصد ٹیکس والا سلیب ختم ہونے کے بعد کیا سستاہو گا
بھارت میں 12 فیصد والا سلیب ختم ہونے کے بعد کئی اہم چیزیں 5 فیصد والے سلیب میں آ جائیں گی۔ اس سے ان چیزوں پر لگنے والا ٹیکس تقریباً 7 فیصد کم ہو جائے گا۔ ظاہر ہے اس سے متعلقہ چیزوں کی قیمتیں کافی کم ہو جائیں گی۔ 12 فیصد والے سلیب سے 5 فیصد والے سلیب میں آنے والے کچھ اہم ترین سامان اس طرح ہیں:
کپڑے اور ریڈیمیڈ گارمنٹس (1000 روپے سے اوپر کے کپڑے بھی اب سستے ہو سکتے ہیں)
جوتے و چپل
کئی سارے پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس
پرنٹنگ اور اسٹیشنری کے سامان
گھریلو سامان کے کچھ زمروں میں شامل اشیا (جن پر 12 فیصد جی ایس ٹی لگتا تھا)
28 فیصد ٹیکس والی سلیب ختم کرنے سے کیا سستا ہو گا
دوسری طرف 28 فیصد سلیب کی تقریباً 90 فیصد چیزوں کو 18 فیصد میں لانے کی تیاری ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کی قیمت پر ٹیکس کا بوجھ 10 فیصد کم ہو جائے گا۔ ایسی چیزیں ہیں:
دو پہیہ گاڑیاں اور کاریں (خصوصاً چھوٹی گاڑیاں اور انٹری لیلو ماڈل)
سیمنٹ اور بلڈنگ میٹریل (ہاؤسنگ اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو بڑا فائدہ)
کنزیومر ڈیوریبلس، مثلاً فریز، واشنگ مشین، ایئر کنڈیشنر، ٹی وی وغیرہ
کچھ پیکیجڈ فوڈ اور بوریجز
پینٹس اور وارنیش