ویب ڈیسک:دبئی میں IGCSE اور اے لیول کے تمام مضامین میں A گریڈ حاصل کر کے فاطمہ اجمل نے نہ صرف اسکول اور متحدہ عرب امارات میں کیمبرج امتحانات میں نمایاں پوزیشن لی بلکہ پاکستان کا نام بھی فخر سے بلند کیا۔
فاطمہ اجمل معروف پاکستانی صحافی سعدیہ عباسی کی صاحبزادی ہیں۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ان کے والدین کی انتھک محنت اور اساتذہ کی رہنمائی کی مرہونِ منت ہے۔
تعلیم کے ساتھ ساتھ فاطمہ اجمل نے کھیلوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور وہ سکول کی باسکٹ بال ٹیم کی کپتان کے طور پر نمایاں کارکردگی دکھا چکی ہیں-
فاطمہ اجمل کی غیر معمولی کامیابی پر امارات میں مقیم پاکستانیوں نے فاطمہ اجمل کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں-