مسافر طیارے کے انجن میں اچا نک آگ بھڑک اٹھی

مسافر طیارے کے انجن میں اچا نک آگ بھڑک اٹھی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :امریکاساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کے مسافر طیارے کے انجن میں ا چانک آگ بھڑک اٹھی،ہیوسٹن کے پی ہابی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

حکام کے مطابق اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد فنی خرابی کی وجہ سے طیارے کےانجن میں آگ لگی،  مسافر طیارے کے انجن میں ا چانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ  سےطیارے کو فوراً رن وے پر اتار دیا گیا۔

جارڈن کلائنیکی نامی ایک مسافر نے کہا کہ ہمیں لگا کہ طیارہ بادلوں میں ایئر پاکٹ سے گزر رہا ہے لیکن چند سیکنڈ میں دھماکے کی آواز آئی اور پھر ایندھن کی بُو آنا شروع ہوگئی۔

 مسافر طیارہ فضا میں 27 منٹ رہنے کے بعد کامیابی کے ساتھ لینڈ کرگیا تھا۔