ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلحہ کی نمائش کرنیوالوں کی شامت آ گئی،وزیر اعلی پنجاب کا بڑا حکم

وزیر اعلی پنجاب،کریک ڈاؤن، اسلحہ کی نمائش ،سٹی42
کیپشن: Pervez ilahi,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب بھر میں اسلحہ کی نمائش کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم اسلحہ کی نمائش کرنے پر بلاتفریق کارروائی کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایت کی ہے کہ اسلحہ کی نمائش پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ایسے عناصر کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ایسے عناصر کا آہنی ہاتھوں سے قلع قمع کرنا ہے۔

 دوسری جانب ویر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے گجرات سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ، ملاقات کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی سید فیض الحسن، اراکین پنجاب اسمبلی محمد ارشد چودھری، شجاعت نواز، محمد عبداللہ وڑائچ، سلیم سرور جوڑا، محمد اختر حیات اور چودھری لیاقت علی شامل تھے،گجرات کے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او بھی اس موقع پر موجود تھے ،اراکین اسمبلی نے اسلحہ کی نمائش کے خلاف ایکشن پروزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کے فیصلے کو سراہا۔

ارکان اسمبلی کا کہناتھا کہ آپ کا یہ فیصلہ صوبے میں امن عامہ کی فضا قائم رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ہر لمحہ قیمتی ہے، عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر کام کر گزریں گے۔پرویز الٰہی نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو پس پشت میں ڈالا گیا۔ عوامی خدمت کے کاموں کو جہاں سے چھوڑ کر گئے تھے وہیں سے شروع کر دیا ہے۔آج بھی عمران خان کو ہی اپنا وزیراعظم مانتا ہوں۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔گجرات والے ساتھ نبھانا جانتے ہیں۔2ستمبر کو جلسہ عام میں گجرات کے لوگ عمران خان کا فقیدالمثال استقبال کریں گے۔