ویب ڈیسک: شہباز گل کے علاج کے لیے تشکیل شدہ نئے میڈیکل بورڈ میں بھی تبدیلی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ شہباز گل کے علاج کے لیے گزشتہ روز تشکیل دیے جانے والے میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر عاطف انعام کی جگہ ڈاکٹر طارق عبداللہ کو شامل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاطف انعام کلینکل مصروفیات کے باعث بورڈ سے الگ ہوئے، جب کہ ڈاکٹر طارق عبداللہ کا تعلق پمز کے شعبہ جنرل سرجری سے ہے۔ بورڈ میں جنرل سرجری، پلمانولوجی، میڈیسن، میڈیکل آئی سی یو کے ڈاکٹرز کو شامل کیا گیا ہے اور ایسوسی ایٹ پروفیسرمیڈیسن شفاعت رسول میڈیکل بورڈ کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں، ڈاکٹر ضیا پلمانولوجسٹ ہیں جب کہ ڈاکٹر سلمان میڈیکل آئی سی یو کے ڈاکٹر ہیں۔