(عرفان ملک)لاہو میں راوی روڑ پر لڑکی کے ساتھ ہونے والے افسوس ناک واقعہ میں اہم پیشرفت ہوئی، رکشے میں سوار لڑکی سے غیراخلاقی حرکت کرنے کی شناخت کرلی۔
تفصیلات کے مطابق لاہو میں14 اگست کو راوی روڑ پر رکشے میں سوار لڑکی کے ساتھ ہونے والے افسوس ناک واقعہ میں اہم پیشرفت سامنے آئی،موٹرسایئکل سوار نے ان کی ویڈیو بناکروائرل کی جبکہ ان ملزم نے ان نے غیراخلاقی حرکت کی، واقعہ کے بعد مقدمہ لاری اڈاہ تھانہ میں درج کیاجاچکا ہے،پولیس نے رکشے میں سوار لڑکی سے غیراخلاقی حرکت کرنے اور ویڈیو بنانے والے کی شناخت کرلی، پولیس کی دنوں ملزموں کی گرفتار کرنے کو کوششیں جاری ہیں۔
اطلاعات کے مطابق چنگ چی رکشے میں خاتون سے اوباش نوجوان کی بدتمیزی کے واقعہ کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ غلام عباس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ,ایف آئی آر کے مطابق دو لڑکیاں اور ایک چھوٹی بچی رکشے کی عقبی نشعت پر بیٹھی تھیں کہ سرکلر روڈ گریٹر اقبال پارک کے نزدیک سے گزرتے ہوئے اوباش لڑکوں نے لڑکیوں کا پیچھا شروع کیا۔
10 سے 12 اوباش لڑکے خواتین پر آوازیں کستے رہے، غیر اخلاقی اشارے کرتے ہے ان میں سے سفید رنگ کی شرٹ میں ملبوس لڑکا رکشے پر سوار ہوا اور خاتون کے ساتھ دست درازی ، نازیبا حرکت کی اور فرار ہو گیا،پولیس کی جانب سے مقدمہ ناقابل ضمانت دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔