ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیس، فارغ کئے گئے افسروں کی جگہ نئے افسر تعینات

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیس، فارغ کئے گئے افسروں کی جگہ نئے افسر تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  یوم آزادی  پر مینار پاکستان کے سائے تلے خاتون سے زیادتی کے واقعہ، پولیس افسر وقارصہیب انور کو ایس ایس پی آپریشنز اور رضوان طارق کو ایس پی آپریشنزسٹی لاہورتعینات کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وقارصہیب انور کو ایس ایس پی آپریشنز  تعینات کردیا گیا ہے، وقارصہیب انور ایس ایس پی ایڈمن تعینات تھے۔ عاطف معراج کو ایس ڈی پی او بادامی باغ تعینات کردیاگیا ہے۔ گریٹراقبال پارک واقعہ پرتینوں سیٹیں گزشتہ روز خالی ہوئی تھیں۔ 

واضح رہے گزشتہ روز وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی سٹی آپریشنز کو عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔ ڈی ایس پی بادامی باغ عثمان حیدر اور ایس ایچ او لاری اڈا محمد جمیل کو معطل کر دیا گیا تھا۔