بالی ووڈ اداکار سوشانت کی موت معمہ بن گئی، نیا انکشاف

بالی ووڈ اداکار سوشانت کی موت معمہ بن گئی، نیا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) بالی ووڈ اداکار34 سالہ سوشانت کی موت ایک معمہ بن گئی، قتل یاخودکشی پولیس تاحال ٹھوس شواہد حاصل نہ کرسکی، اداکار کی موت کے بعد ایک اور نیا انکشاف سامنے آیا.
 تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور اداکار سوشانت کی موت نے نئے مسائل کو جنم دے دیا کیونکہ پولیس اور دیگر سکیورٹی ادارے موت کی تصدیق اور ٹھوس شواہد نہ ملنے پر ٹال مٹول سے کام چلارہی ہے جس کی وجہ سے مداحوں میں غصے کی، لہر پائی جارہی ہے،34سالہ سوشانت نے خودکشی کی یاقتل،پولیس نے اپنی رپورٹ میں خودکشی کا اندیشہ ظاہر کیا مگر اس کے پیچھے چھپے حقائق مکمل طور پر سامنے نہیں آئے۔

آنجہانی بھارتی فلمی ہیرو سوشانت سنگھ راجپوت کے دوست سیموئل ہاکیپ نے نیا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سوشانت اور بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان ایک دوسرے سے پیار کرتے تھے جبکہ سارہ علی خان نے سوشانت کی فلم فلاپ ہونے پر اُنہیں چھوڑ دیا تھا۔سیموئل ہاکیپ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے دوست سوشات سنگھ سے متعلق انکشافات کیے ہیں۔

 پوسٹ میں سیموئل ہاکیپ  نے تحریر کیا کہ سارہ علی خان اور سوشانت سنگھ کو فلم کیدرناتھ کی پروموشن کے دوران ایک دوسرے سے پیار ہو گیا تھا، وہ دونوں ایک دوسرے سے بہت پیار، بے حد احترام اور عزت کرتے تھے، اُن دونوں میں ایسا تعلق تھا جو آج کل کے پیار محبت میں کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے ۔

سارہ علی خان کا سوشانت سمیت شوٹنگ پر موجود ہر ایک انسان سے بہت اچھا رویہ ہوتا تھا، جیسے ہی سوشانت کی فلم فلاپ ہوئی سارہ علی خان نے سوشانت سے تعلق توڑ لیا تھا،انکساف ظاہر کرتے ہوئے سیموئل نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ سوشانت کی فلم فلاپ ہونے کے بعد اُسے چھوڑنے کے فیصلے میں بھارتی فلم انڈسٹری کی مافیا کا ہاتھ ہو ۔

View this post on Instagram

We accept the love we think we deserve -Stephen Chbosky

A post shared by Samuel Haokip (@jamlenpao) on

M .SAJID .KHAN

Content Writer