ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو ایئرپورٹ پر 40 اسرائیلی شہری پکڑے گئے،کھانا، پینا اور رفع حاجت کیلئے جانا بند

ماسکو ایئرپورٹ پر 40 اسرائیلی شہری پکڑے گئے،کھانا، پینا اور رفع حاجت کیلئے جانا بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) روس کے دارالحکومت ماسکو کے ڈوموڈیڈووو ایئرپورٹ پر 40 اسرائیلی شہریوں کو ایئرپورٹ پر روکا گیا اور حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی ،تاہم حراست کے دوران ان کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ انھیں کھانا اور پانی کے ساتھ ساتھ رفع حاجت جانے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔ مسافروں کو بتایا گیا کہ ایران اور روس دوست ممالک ہیں، جو بھی ایران کی مخالفت کرتا ہے اسے روس بھی اپنے خلاف تصور کرتا ہے۔

میڈیا آؤٹ لیٹ ’میڈیازونا‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق تقریباً 40 اسرائیلی شہریوں کو ایئرپورٹ پر روکا گیا۔ یہ سبھی تل ابیب سے آئی فلائٹ سے ماسکو پہنچے تھے۔ ان میں سے کچھ لوگوں کے پاس اسرائیلی اور روسی دونوں ممالک کی شہریت بھی تھی۔بتایا جا رہا ہے کہ جن لوگوں کو ایئرپورٹ پر روکا گیا، ان سے ایران جنگ کے بارے میں پوچھ تاچھ کی گئی۔ حالانکہ اس سلسلے میں آفیشیل طور پر زیادہ جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔ رپورٹ میں یہ ضرور بتایا گیا ہے کہ حراست کے دوران بندیوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ انھیں کھانا اور پانی کے ساتھ ساتھ رفع حاجت جانے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔ پوچھ تاچھ کے دوران روسی افسران نے ان سے موبائل فون اَن لاک کرنے کو کہا، لیکن مسافروں نے ایسا کرنے سے منع کر دیا۔ اس کے بعد افسران نے سبھی سے ان کے فون بند کروا دیے۔

حراست میں لئے گے افراد سےتفتیش کے دوران کچھ مسافروں کو بتایا گیا کہ ایران اور روس دوست ممالک ہیں، جو بھی ایران کی مخالفت کرتا ہے اسے روس بھی اپنے خلاف تصور کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان سے کہا گیا کہ ماسکو آنا ان کے لیے ٹھیک نہیں تھا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق جب انھیں چھوڑا گیا تو ان سے کچھ کاغذات پر دستخط کروائے گئے۔ ان کاغذات میں قانون توڑنے کے خطرات کے بارے میں متنبہ کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس وقت افسران کا سلوک بہت جابرانہ تھا۔ ایک اسرائیلی شخص نے کہا کہ حراست میں لیے گئے لوگوں کی تعداد بتائی گئی تعداد سے کچھ کم تھی، لیکن بہت زیادہ فرق نہیں ہے۔ اس حادثہ کی تصدیق بعد میں اسرائیلی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے بھی کی۔
F