اسرار خان: لاہور میں کمرشل گاڑیاں چرانے والے گروہ بھی متحرک ہیں رواں سال کے دوران مختلف علاقوں سے 102 کمرشل گاڑیاں چور ی ہوگئیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق کمرشل گاڑیوں کی چوری میں سٹی ڈویژن 28 مقدمات کے ساتھ سر فہرست ہے اور دوسرے نمبر پرصدر ڈویژن ہے جہاں کمرشل گاڑیاں چرانے کی 20 وارداتیں ہوئیں ہیں جبکہ کینٹ ڈویژن میں گاڑیوں کی چوری کے 15 مقدمات درج ہوئے ہیں۔
پولیس ریکارڈ کے اعداد شمار میں بتایا گیا ہے کہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 14، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 13 جبکہ سول لائنز ڈویژن میں 12 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ہیں واضح رہے کہ کمرشل گاڑیوں میں بس، ٹرک، ویگن، پک اپ، رکشہ اور دیگر لوڈر گاڑیاں شامل ہیں ۔