علی ساہی : ٹیکس چوری اورحقیقی ٹیکس وصولی کیلئے پنجاب کی تمام پراپرٹیز کا ازسر نو سروے ہوگامحکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس مزید10 ارب موجودہ سسٹم سے وصولیوں کا فیصلہ کرلیا۔
حکام کے مطابق 27 لاکھ ٹیکس ایبل پراپرٹی یونٹس سے جیوگرافکل انفارمیشن سسٹم کے تحت سروے کا فیصلہ کیا گیا ہے سروے کیلئے حکومت سے 1ارب 15کروڑ سے زائد کے فنشز مانگ لئے ہیں27 لاکھ ٹیکس ایبل یونٹس کا سروے کروا کے ٹیکس کی وصولی کوحقیقی بنایا جائیگاجبکہ جی آئی ایس سے ہائی وے ابٹنگ ٹیکس کیلئے بھی پراپرٹیز کی نشاندہی کی جائیگی۔
حکام نے بتایا کہ 9 ارب سے زائدپراپرٹی ٹیکس اور 1ارب ہائی وے ابٹنگ ٹیکس کی مد میں سالانہ اضافہ متوقع ہے سروے سے یونٹس کی اصل لوکیشن،رقبہ اور کمرشل و نان کمرشل کی نشاندہی ہوگی جبکہ ڈی جی ایکسائز نے اگلے مالی سال کے لئے سکیم حکومت کو بھجوا دی ہےحکومت کی منظوری اور فنڈز کے اجرا کے بعدعملدرآمد شروع کروایا جائے گا۔