علی ساہی: سینئر افسران کو نئے عہدے کے رینک لگانے کی تقریب میں آئی جی پنجاب نے ترقی پانیوالے 10 افسران کو ایس ایس پی عہدے کے رینک لگادیئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے پروموٹ ہونیوالے سینئر افسران کو نئے عہدے کے رینک لگانے کی تقریب میں افسران کے اہلخانہ اور عزیز و اقارب نے بھی شرکت کی آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ترقی پانیوالے 10 افسران کو ایس ایس پی عہدے کے رینک لگائے اور ترقی پانیوالے افسران کو مبارکبادیتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں کیپٹن (ر) محمد اجمل، محمد عاصم، عمران احمد ملک، جویریہ محمد جمیل، محمد عمران ، خرم شہزاد، احمد نواز شاہ، محمد عمران، تصور اقبال اور عبدالوہاب شامل ہیں۔
اس موقع پر آئی جی پولیس پنجاب عبدالکریم کا کہناتھا کہ افسران سے شہریوں کی مزید دلجمعی سے خدمت و حفاظت کی توقع کرتے ہیں محکمانہ ترقی کیرئیر کا اہم حصہ اور ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس ہے اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کے ترقی پانے والے افسران مزید محنت سے ملک اور صوبے کی خدمت جاری رکھیں گے۔
علاوہ ازیں تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب عمران ارشد، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ خرم شکور، ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی عمران محمود ،ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس فواد الدین ریاض،ایڈیشنل آئی جی آپریشنز محمد علی نیکوکارا، ڈی آئی جیز سلیمان سلطان رانااور شارق کمال صدیقی، ڈاکٹر محمد عابد خان سمیت سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔