ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کار ریسنگ کے دوران دل دہلا دینے والاحادثہ، ایک تماشائی ہلاک،2 زخمی

کار ریسنگ کے دوران دل دہلا دینے والاحادثہ، ایک تماشائی ہلاک،2 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :ارجنٹینا میں ہونے والی کار ریس کے دوران ایک افسوسناک حادثے میں ایک تماشائی ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

 انٹرنیشنل آٹوموبائل فیڈریشن (ایف آئی اے) کے مطابق یہ واقعہ ’ریلی سوڈامیریکانو مینا کلیورو‘ کے دوسرے مرحلے کے دوران پیش آیا۔

 ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی ایک کنارے سے ٹکرا کر قابو سے باہر ہوئی اور الٹتے ہوئے تماشائیوں کے حصے میں جا پہنچی۔

 حیرت انگیز طور پر ڈرائیور ڈیڈیئر آریاس اور ان کے شریک ڈرائیور ہیکٹر نونیز اس حادثے میں محفوظ رہے اور انہیں کوئی سنگین چوٹ نہیں آئی۔

 فیڈریشن نے اپنے بیان میں اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ منتظمین اور مقامی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

یہ حادثہ ایک اور افسوسناک واقعے کے صرف ایک دن بعد پیش آیا، جس میں جوہا میٹینن ’اے ڈی اے سی 24ایچ نربرگرنگ‘ کے کوالیفائرز کے دوران جان کی بازی ہار گئے تھے۔