زبیر راشد: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔
آج صبح دسویں جماعت کا مطالعہ پاکستان کا پرچہ منعقد ہوگا، جس کا دورانیہ تین گھنٹے رکھا گیا ہے۔ امتحان صبح ساڑھے 9 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک جاری رہے گا۔
شام کی شفٹ میں جنرل گروپ دسویں جماعت کے طلبہ کیلئے اسلامیات لازمی سمیت دیگر مضامین کے پرچے لیے جائیں گے، جو دوپہر 3 بجے شروع ہوں گے۔
بورڈ کے مطابق کراچی بھر میں 521 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جہاں تقریباً 3 لاکھ 85 ہزار 529 سے زائد طلبہ و طالبات دونوں شفٹس میں امتحانات دیں گے۔
امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے تاکہ نقل کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے، جبکہ بورڈ کا عملہ سخت نگرانی کر رہا ہے۔
مزید برآں امتحانی عمل کی براہ راست مانیٹرنگ کیلئے بورڈ کمیٹی روم میں خصوصی مانیٹرنگ سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے، جہاں سے صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔