تیسرا ٹی ٹوئنٹی ، نیوزی لینڈ پاکستان کیخلاف باؤلنگ کرے گا

تیسرا ٹی ٹوئنٹی ، نیوزی لینڈ پاکستان کیخلاف باؤلنگ کرے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان اور  نیوزی لینڈ کے درمیان  تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔  نیوزی لینڈ نے  ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ  کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹوئنٹی میچ آج پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے لیے دونوں ٹیمیں سٹیڈیم پہنچ گئیں ہیں۔دونوں ٹیموں کے مابین میچ شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ   کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہو رہی ہے جس میں  سے 2 میچز کھیلے جا چکے ہیں۔پہلے  ٹی ٹوئنٹی میچ میں دونوں ٹیموں میں سے کوئی برتری حاصل نہیں کر سکا ۔  کیونکہ میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔دوسرےمیچ میں پاکستان نے 7 وکٹوں سے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی تھی۔جس کے بعد سیریز کا سکور (0-1) ہے۔