ائیرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ؛  ترکیہ کے انویسٹروں کا لاہور ائیرپورٹ کا دورہ

Airport Outsourcing, Lahore Airport, Turkey, City42, Shahbaz Sharif, Turkish investors
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید : ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ  کے سلسلہ میں ترکیہ کے سرمایہ کار گروپ کے وفد نے لاہور ایرپورٹ کا دورہ کیا ہے ۔

 سیکریٹری ایوی ایشن سیف انجم اور فوکل پرسن سمیر سعید  نے ترکیہ کے سرمایہ کاروں کے وفد کو بریفنگ دی۔

ترکیہ کا سرمایہ کار گروپ کل کراچی ایرپورٹ کا دورہ کرے گا۔ انہوں نے اسلام آباد ، کراچی اور لاہور ائرپورٹس کو  ٹھیکے پر لینے کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ترکیہ کے انویسٹرز کے گروپ کو اسلام آباد، لاہور اور کراچی ائرپورٹس کا دورہ کرایا جارہا ہے۔ گروپ اسلام آباد ایرپورٹ کا پہلے ہی دورہ کرچکا ہے۔