وزیراعلیٰ پنجاب کی  شوال کا چاند نظر آنے پر قوم کو مبارکباد

 وزیراعلیٰ پنجاب کی  شوال کا چاند نظر آنے پر قوم کو مبارکباد
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نگران وزیراعلیٰ پنجاب  محسن نقوی کی  شوال کا چاند نظر آنے پر قوم کو عید کی مبارکباد  ۔

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کا چاند نظر آنے پر قوم کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہےکہ ہلال عید رمضان المبارک میں عبادتوں کے انعام کی نوید ہے،عید الفطر اللہ تعالیٰ کا مسلمانوں کیلئے خاص انعام ہے، عید الفطر عام آدمی کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کا نام ہے، دوسروں کا احساس کرنا ہی اسلام کی بنیاد ہے۔ 

 سید محسن رضا نقوی کا مزید کہنا تھا کہ اپنی خوشیوں میں نادار لوگوں کو بھی یاد رکھیں، چاند رات پر غرباء اور مساکین کی ضروریات کا خیال رکھا جائے،وطن عزیزمیں قیام امن کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے والوں کے اہل خانہ کو بھی اس موقع پر یاد رکھنا ہے،اللہ تعالیٰ ماہ رمضان میں کی گئی عبادات کو قبول فرمائے، آمین ۔