گلوکارہ و اداکارہ کومل رضوی نے شادی کر لی، تصاویر وائرل

گلوکارہ و اداکارہ کومل رضوی نے شادی کر لی، تصاویر وائرل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ، نغمہ نگار، اور ٹیلی ویژن میزبان کومل رضوی نے شادی کر لی ہے۔

کومل رضوی نے اس خوشخبری کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ چند تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیا ہے۔

41 سالہ کومل رضوی کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں شادی کا اعلان کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ یہ ایک پختہ وعدہ ہے کہ میں آپ کے ساتھ ہمیشہ خواب دیکھوں، آپ کے ساتھ جشن مناؤں اور زندگی میں جو کچھ بھی ہو آپ کے ساتھ چلوں۔ دوسری جانب کومل رضوی کی شادی کی خبر شیئر کرتے ہوئے میڈیا رپورٹس کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کومل رضوی نے امریکا میں مقیم بزنس مین، سلیکون ویلی، ٹیک ٹائیکون علی اُپل سے شادی کی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer