ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ سے مریم نواز کیلئے بری خبر

مریم نواز ، لاہور ہائیکورٹ
کیپشن: Maryam Nawaz , Lahore High Court
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے مریم نواز کے عمرے پر جانے کے لئے پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔

جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی  بینچ نے سماعت سے معذرت  کرتے ہوئے قرار دیا کہ بہتر ہے جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ ہی مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرے۔

دو رکنی بینچ نے مریم نواز کے کیس کو چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔ دو رکنی بینچ نے مریم نواز کے کیس کو متعلقہ بینچ کو بھجوانے کی سفارش کی ہے۔

 جسٹس شہباز رضوی نے ریمارکس دیے کہ اس کیس کو جن معزز جج صاحبان نے پہلے سنا بہتر ہے وہی اس کیس کو سنیں۔

وکیل مریم نواز کے مطابق مریم نواز کو لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری شوگر مل کیس میں ضمانت دی تھی، مریم نواز نے عدالتی حکم پر اپنا پاسپورٹ سرنڈر کر رکھا ہے لیکن مریم نواز اب 27 اپریل کو عمرہ پر جانا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز کے کیس کی سماعت جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ نے کی تھی۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor