ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی جلسہ ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑاحکم آگیا

پی ٹی آئی جلسہ ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑاحکم آگیا
کیپشن: Islamabad High Court
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو فاطمہ جناح پارک (ایف نائن پارک) میں جلسےکی اجازت دینےکا حکم دے دیا۔

پی ٹی آئی اسلام آبادکے صدر علی نواز اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست  میں وزارت داخلہ، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا تھا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ پارک میں اسکرین پرلاہور جلسہ دکھانےکی اجازت دی جائے اور لاہور میں جلسے کی بڑی اسکرین پر لائیو براڈ کاسٹ کی اجازت دی جائے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رانا وقاص اسلام آبادہائی کورٹ میں پیش ہوئے تو عدالت نے استفسار کیا کہ یہ پرامن جلسہ کرنا چاہتے ہیں اس میں حرج کیا ہے؟

 رانا وقاص نےکہا کہ یہ 4 سے 6 ہفتے مانگ رہے ہیں،اس طرح ایف نائن پارک میں اجازت نہیں دے سکتے۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نےرانا وقاص سے مکالمے میں کہا کہ یہ آج کی اجازت مانگ رہے ہیں وہ آپ دے سکتے ہیں، ضلعی انتظامیہ مناسب پابندیاں لگا سکتی ہے۔

چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کی درخواست انتظامیہ کو جلسے کی اجازت دینے کی ہدایت کے ساتھ نمٹادی۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے ایف نائن پارک میں جلسےکی اجازت نہ ملنے پر عدالت سے ر جوع کیا تھا۔