عمران خان کا ٹوئٹر اسپیس پر خطاب، مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

Imran Khan twitter Space Address
کیپشن: Imran Khan twitter Space Address
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور  سابق وزیر اعظم عمران خان کے پہلی بار ٹوئٹر اسپیس پر خطاب نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔

ذرائع کے مطابق  گزشتہ شب  سابق وزیر اعظم عمران خان نے پہلی مرتبہ ٹوئٹر اسپیس کے ذریعے عوام اور کارکنوں سے خطاب کیا،جو سب سے زیادہ سننے والا خطاب بن گیا. 

ساتھ ایشیا انڈیکس نامی ادارے کی ٹوئٹ کے مطابق عمران خان کا خطاب ٹوئٹر اسپیس پر مجموعی طور پر  5 لاکھ سے زائد افراد نے  سنا جبکہ ایک وقت میں براہ راست خطاب سننے والوں کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔

عمران خان نے کارکنوں اور عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کبھی بھی فوج کے خلاف بات نہ کریں،اس ملک کو عمران خان سے زیادہ فوج کی ضرورت ہے، یہ فوج نہ ہوتی تو اس ملک کے تین ٹکڑے ہوچکے ہوتے، اگر فوج نہ ہو تو ملک نے نہیں رہنا، فوج کی کی مضبوطی کے لیے بات کرنی چاہیے۔ 

عمران خان نے الزام عائد کیا کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے اپنی حکومت میں فوج کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔ آصف زداری میمو گیٹ میں کہہ رہے تھے کہ ہمیں فوج سے بچائیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-04-21/news-1650516931-3998.jpg

عمران خان نے کہا کہ یہ 22 کروڑ افراد کی توہین ہے کہ باہر سے لاکر حکومت ان کے سر پر بٹھا دی جائے اگر ہم کہیں گے کہ بیگرز آر ناٹ چوزرز تو ہمیشہ چیونٹیوں کی طرح رینگتے رہیں گے,  اپنے لوگوں کو جانتا ہوں، قوم آزادی و خودمختاری پر رتی بھر سمجھوتے کو تیار نہیں، مستقبل کے فیصلے سے عوام کو محروم رکھنا زیادہ دیر تک ممکن نہیں، غیرفطری امپورٹڈ حکومتیں کھڑی کرنے سے نہیں بلکہ شفاف انتخاب کے ذریعے عوام کو مستقبل کے فیصلے کا حق دینے سے پاکستان آگے جائے گا. 

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-04-21/news-1650516935-3812.jpg

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ  انتظامیہ جلسے میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی حماقت سے گریز کرے، عوام کے سمندر کو قید کرنا ممکن نہیں، مینارِ پاکستان کا  کا اجتماع ایک تاریخ رقم کرے گا۔